جنازہ

Print Friendly, PDF & Email

راہ چلتے اچانک کانوں میں کلمہ شہادت کی آواز گونجی۔۔۔
آواز کا تعاقب کیا تو دائیں جانب گلی سے کچھ لوگ جنازہ اٹھائے چلے آرہے تھے…جنازہ قریب پہنچا تو دیکھا سب ہی جان پہچان والے لوگ ہیں…شاید محلے میں کسی کا انتقال ہوگیا تھا.
جنازہ دیکھ کر میں بھی ثواب کی نیت سے شریک ہوگیا…
لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے جنازے کو کندھا دیئے آگے بڑھتے جارہے تھے…اسی دوران کانوں میں آواز پڑی انسان کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں آج صبح ہی دفتر میں مجھ سے ملاقات ہوئی تھی بہت خوش تھے لیکن شام کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کی خبر نے ہلاکر رکھ دیا۔۔۔
اس سے پہلے مرحوم کے باریمعلوم کرتا ہم قبرستان پہنچ چکے تھے رات کے دس بجے تھے قبرستان میں ایک عجیب خوف طاری تھا…
میت کو قبر میں اتارا گیا جنازے میں شریک ایک صاحب نے باآواز بلند کہا جس نے منہ نہیں دیکھا وہ آخری دیدار کرلے…میں تجسس کے ساتھ آگے بڑھا…جیسے ہی میں نے قبر میں جھانکا میری روح لرز اٹھی۔۔۔قبر میں میرا اپنا وجود ساکت پڑا تھا۔
( عمران احمد راجپوت)
Short URL: http://tinyurl.com/zngopkv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *