دہشت گردی کا منطقی انجام۔۔۔۔ تحریر: الیاس محمد حسین

Ilyas Mohammad Hussain
Print Friendly, PDF & Email

وہ کئی ماہ بعد اپنے گھر والوں سے ملنے جارہا تھا بچوں کی پسندیدہ چیزیں خریدنے کیلئے شہر کے بارونق بازار میں شاپنگ کررہا تھا کہ اچانک ایک دل دہلا دینے والا دھماکہ ہوا اس کے بعد اسے کچھ خبر نہ تھی کیا ہوا ہوش آیا تو معلوم ہو ا درجن بھر افراد لقمۂ اجل بن گئے اور وہ خود عمر بھر کیلئے معذور ہو چکا تھا ایسے واقعات پاکستان میں معمول بن چکے ہیں انتہا پسند اتنے شقی القلب ہیں ان کو بچوں ،بوڑھوں ،خواتین نو جوانوں الغرض کسی پر ترس نہیں آتا ۔ پاکستان ایک طویل عرصہ سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکارہے۔ پاک فوج ہر قسم کے ایکشن کیلئے پوری طرح تیارہے بڑی کامیابی سے ضربِ عضب جاری ہے اور شنیدہے کہ یہ ملٹری ایکشن آخری انتہا پسند اور دہشت گردکے خاتمہ تک جاری رہے گا اس لئے حالات کی سنگینی کو ملحوظِ خاطررکھا جائے عوام کی اکثریت کا ایک خیال یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات جمہوریت کوناکام بنانے کی سازش بھی ہو سکتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ خودکش حملے کرنے والے اسلام کوبدنام کررہے ہیں دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا اسلا م تو سلامتی کا درس دیتا ہے خودکش حملوں سے خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی عالمی سازش بھی ہو سکتی ہے، بم دھماکے،خودکش حملے اوردہشت گردی کے واقعات سے ہر شہری سہما ہوا ہے کہ نہ جانے کب کاکیا ہو جائے اس لئے ہرپاکستانی وطن کی سلامتی کیلئے دعاکرتا پھررہاہے اور موجودہ حکومت بھی ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پر عزم ہے انتہا پسندچھوٹی سوچ کے مالک ہیں حکومتی رٹ تسلیم کرلیں جب تک ایک بھی محب وطن زندہ ہے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ،اسلا م تو امن و سلامتی کا درس دیتا ہے دہشت گرداسلامی تشخص کو مسخ کررہے ہیں ایک خیال یہ بھی ہے کہ جمہوریت کو مستحکم بنا کرا نتہا پسندی کو شکست دی جا سکتی ہے عوام تمام سیاسی اختلافات کو بالا طاق رکھ کر موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت کریں تا کہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ہر قسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے خودکش حملہ آور اپنے رویہ پر نظرثانی کریں تو امن وامان ہو سکتا ہے ملک دشمن عناصر پاکستان میں سیاسی واقتصادی استحکام نہیں چاہتے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ میاں شہباز شریف نے توواشگاف الفاظ میں بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ دار بھارت کو قرارددیا تھا انہوں نے بھی کہا ہے کہ اس بارے ٹھوس ثبوت موجود ہیں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو نے سے لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تنگ آگئے ہیں ہر محبِ وطن کی خواہش ہے کہ حکومت دہشت گردی کوسختی سے کچل ڈالیجس سے ہزاروں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کا حال بھی براہے اس لئے آخری دہشت گردکے خاتمے تک پاک فوج کا اپریشن ضربِ عضب جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے اس وقت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے اس میں کسی شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اب حکومت نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم بھی کردی ہیں کچھ مذہبی سیاستذان گو مگو کے عالم میں ہیں کچھ پر سکتہ طاری ہے ایک نے تو یہاں تک فرما دیاہے فوجی عدالتوں کا قیام گناہ ہے شکرہے ہم اس میں شامل نہیں اسی مذہبی و سیاسی رہنما کے والد ِ محترم نے کہا تھا پاکستان بنانا گناہ ہے خداکا شکرہے ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہوئے۔ جو لوگ حکومت کا حصہ ہیں ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر بنے ہوئے ہیں اورمراعات بھی لینا اپنا حق سمجھتے ہیں اب ان کو خوداپنی اداؤں پر غورکرنا چاہیے جنہوں نے گناہ ثواب کے چکر میں پوری قوم کو چکراکر رکھ دیاہے یہ لوگ مراعات سے دستبردار ہونے کو بھی تیار نہیں اور جب مفاد ہوحکومت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں جہاں مفادات پرزد پڑتی ہے اسے گناہ قرار دے دیتے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/jb447go
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *