منہا ج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام علامہ اشفاق عالم قادری کے والدین کے ایصال ثواب کے لیے افطار ڈنر کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) منہا ج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیر اہتمام سربراہ منہا ج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم علامہ اشفاق عالم قادری کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے افطار ڈنراور محفل نعت کا انعقاد جا مع منہا ج القرآن انٹرنیشنل میں کیا گیا ۔ اس موقع پر معروف نعت خواں لالہ عبد القدیر ، حافظ تمیم انصا ری ، حافظ عاصم خان، بیرسٹر رشید مرزا ، محمد اقبال ، حسیب اخلا ق ، افضل طا ہر گو لڑوی ، امام جا مع ہذا ریا ض احمد قا دری ، علامہ بلال اشرفی ، محمد جمیل انور ، احمد نواز ، حاجی ریا ض ، محمد منیر ، مطلوب ، راشد محمود ، طلعت حسین ، ملت رسول ، حاجی قمر ، رخسانہ عالم ، انیلہ اسد وائس چئیر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، ریحانہ شاھین ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ ، رخسانہ اقبال ، کوثر پروین ، گلشن با نو ، نا ہید تصور حسین ، قمر خلیل سیکرٹری جنرل یو کے پی این پی برمنگھم ، بلال مغل ، عا بدہ مغل ، با جی مسرت ، حافظ اقبال ، احمد حسان عالم ، شا ئستہ ناز ، حاجی محمد اشفا ق ، اخلا ق ، شا ھد مغل ،شاھد طور اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اتبا ع رسول ﷺ اور صحابہ کرام کی زندگیا ں ہما رے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ مرنے کے بعد اعمال صالح اور ایصال ثواب ہی انسان کے کام آتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جن لوگوں کے والدین دنیا ئے فانی سے کوچ کرچکے ہیں انکو چا ہیے کہ انکی مغفرت و بخشش کے لیے ایصال ثواب کی محافل اور صدقات و خیرات کا اہتمام کرتے رہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ 17 رمضان المبارک پہلے معرکہ حق و باطل غزوہ بدر کے حوالہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے اور اس دن کی نسبت سے بھی ایسی محافل کا سجانا باعث رحمت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اپنی اولاد کی سیرت النبی ﷺ کے مطابق تعلیم و تربیت کریں تا کہ ہما رے دنیا سے جا نے کے بعد بھی ہما ری بخشش و مغفرت کے لیے انتظام ہوتا رہے ۔ انہو ں نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ افراد جن کی اولاد اپنے والدین کی خدمت انکے جا نے کے بعد بھی کرتی رہتی ہے اور اسکا سب سے بڑا زریعہ ایصال ثواب کی محافل کا اہتمام اور نیک عمل ہیں ۔ اس روحانی و مذہبی محفل کے اختتام پر دنیا بھر میں مسلم امہ سے تعلق رکھنے والے فوت شدگان کے لیے بخشش و مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔

Short URL: http://tinyurl.com/jmsjrao
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *