دختر کشمیر نائیلہ خانین کی یاد میں متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم کا تعزیتی ریفرنس

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دختر کشمیر نائلہ خانین کی یا د میں تعزیتی ریفرنس متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم کے زیر اہتمام مقامی ہال میں انعقا د پذیر ہوا ۔ جس کی صدار ت جنرل سیکرٹری متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم قمر خلیل نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض آفتاب خان نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ سردار شوکت علی کشمیری کے علاوہ صدر متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی یو رپ زون سردار امجد یو سف ، گل زمان خان، خالد بشارت ، راشد عزیز ، چوہدری خالق ، امجد مرزا اور دیگر نے خصوصی خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ایک عظیم قا ئد اور خیر خواہ تنظیمی ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نائیلہ خانین نے مرتے دم تک کشمیر کی کلی آ زادی و خو د مختا ری پر مکمل پہرا دیا ۔ انسانی حقوق کی پامالی کے خلا ف متوسط طبقوں کی آواز بن کر نائیلہ خانین نے انتہا پسندی تعصب اور دہشتگردی کے خلا ف نمایا ں کردار ادا کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک گھٹن زدہ معا شرے میں پرورش پا نے اور صنف نازک ہو نے کے باوجود مردوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدما ت پیش کرنا قابل ستا ئش ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نائیلہ خا نین نے ہر ڈر اور خوف کو بالا طاق رکھتے ہو ئے قابض قوتو ں کے خلا ف ہر پلیٹ فارم پربرسرپیکا ر رہیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ نائیلہ خانین کا نام تا ریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا ئے گا۔چرچ آ سائنسٹالوجی برمنگھم نے مرحومہ نائیلہ خانین کی امن عامہ اور انسانی حقوق کے لیے گراں قدرد خدما ت کے اعتراف میں ایوارڈ سے بھی نوازا یہ ایوارڈ جنرل سیکرٹری متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم قمر خلیل نے پارٹی کی جانب سے وصول کیا۔ مقررین نے نائیلہ خانین کی قومی سیاسی سماجی خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے ان کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر یا سر انور، رازق شفیق، فرحان خاور، شاہد محمود خان، ساجد خان، ہا رون عباسی ، راجہ عاصم ، چو ہدری طا ہر بلتھی، قمر ضیاء ، محمد رمضان، نیا ز احمد، سردار محمد اسلم خان، مہتاب احمد، قدیر عباسی ، عثمان بشیر، کامران اعظم ، سلامت، شاہد قریشی، احمد نصیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/ydet9ot5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *