جھنگ:حساس اداروں کی کاروائی,دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

جھنگ)حبیب الرحمن,تحصیل رپورٹر(کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ شام ملہوآنہ موڑ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سات کلو بارودی مواد برآمد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سٹی ٹی ڈی نے جھنگ بھکر رودڈ پر مہلوآنہ موڑ کے قریب آپریشن کیا ہے۔اس دوران موقع پر موجود دو افراد 25 سالہ محمد شعیب اور 24 سالہ اعجاز کریم کے پاس موجود بیگز کی تلاشی لی تو ان سے سات کلو بارودی مواد، نو نان الیکٹرونک ڈینٹونیٹرز اور ساڑھے تین میٹر فیوز برآمد ہوئے۔حراست میں لئے گئے دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جا رہا ہے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Short URL: http://tinyurl.com/zb2m86o
QR Code: 