آپؓ کی ولادت باسعادت واقعہ فیل کے چھ برس بعدطائف میں ہوئی اس لحاظ سے آپؓ حضورنبی کریمﷺسے قریباََچھ برس چھوٹے تھے۔آپؓ کانام “عثمان آپؓ کی کنیت’’ابوعبداللہ‘‘اور’’ابوعمرو‘‘اورلقب’’ذوالنورین ‘‘ہے۔آپؓ کے والدکانام ’’عفان ابن ابی العاص ‘‘اور والدہ ماجدہ کانام’’ارویٰ بنت کریز‘‘ہے۔