۔’فروزن‘ کی سنیما سکرین پر واپسی کی تصدیق

Print Friendly, PDF & Email

امریکی فلم ساز کمپنی ڈزنی نے اپنی کامیاب ترین اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کا سیکوئل بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جمعرات کو کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’موسم کی پیشنگوئی: سردیاں آنے کو ہیں۔ ڈزنی اینیمیشن فروزن 2 تیار کر رہی ہے۔‘ اس ٹویٹ کے ساتھ کمپنی نے فلم کے مرکزی کرداروں ایلسا اور اینا کی تصویر بھی شائع کی۔ ڈرنی نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ نئی فلم کی ہدایات اس سلسلے کی پہلی فلم کے ہدایتکار کرس بک اور جینیفر لی ہی دیں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ فروزن سیریز کی پہلی فلم عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی پانچویں بڑی فلم ثابت ہوئی تھی۔ سنہ 2013 کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 27 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ 2014 میں اس نے دو آسکر ایوارڈ بھی جیتے جن میں بہترین اینیمیٹڈ فلم کے علاوہ بہترین اوریجنل نغمے کا ایوارڈ شامل تھا۔ فروزن کو تاریخ کی سب سے کامیاب اینیمیشن فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/h6xlqxf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *