یوم پاکستان قوم کے لئے عہد وفا کا دن ہے، شبیر حسن انصاری

Print Friendly, PDF & Email

ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے نفرت کی سیاسی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
میاں نواز شریف کو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔
گزشتہ آٹھ ماہ میں حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ۔

حیدرآباد (24مارچ 2019) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصار ی کی رہائش گاہ پر یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، اس موقع پر حیدرآباد کے علاقہ معززین اور حلقے کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب سے خطاب کے دوران شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ 23مارچ قوم کے لیئے عہد وفا کا دن ہے، پاکستان ہم نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کی سلامتی کے لیے نفرت کی سیاست کا خاتمہ بہت ضروری ہے ،یوم پاکستان ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک حاصل کرنے کے لیئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا تھا، اب اس ملک کو آگے لے کر چلنے کی ذمہ داری نوجوان نسل کی ہے، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور خان لیاقت علی خان کے بعد میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیئے دل و جان سے کا م کیا لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ میاں نواز شریف کو اس ملک کو ترقی و خوشحالی پر گامزن کرنے کی سزا دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے مگر اس پر ہمیشہ ہی سازشی عناصر اور آمریت پسندوں کا سایہ رہا ہے، یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا اور کوئی اس کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا، موجودہ حکومت میں ایسے لو گ موجود ہیں جو کہ پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں ، گزشتہ آٹھ ماہ میں حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور ہمیں نقصان پہنچانے یا کمزور کرنے کے لیئے اپنے اوچھے ہتکھنڈے استعما ل کرتا رہتا ہے لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیئے پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کو اینٹ کا جوا ب پتھر سے دینے کے لیئے تیار ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو رہا کر کے بھارت بے نقاب ہو چکا ہے اور بھارت کے اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں بھارت کا بھرپور ہاتھ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس وقت مدبرانہ سیاست کی ضرورت ہے، تقریب سے حیدرآباد کے علاقہ معززین نے بھی خطاب کیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4juzf5m
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *