یا سر شاہ نیو زی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 21 سے دسویں نمبر پر اور اب آئی سی سی رینکنگ میں کونسی پوزیشن پر پہنچ گئے ؟ نئی رینکنگ جاری ، باولر نے کرکٹ کی دنیا میں کھلبلی مچا دی

Print Friendly, PDF & Email

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ میں تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ جاری ہے جس میں یاسر شاہ سے بہت سی امیدیں بندھ گئیں ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت خوشی ہو گی کہ آئی سی سی رینکنگ میں یاسر شاہ کو مزید ایک درجہ ترقی مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ یں یاسر شاہ نے شاندار باولنگ کروائی اور آئی سی سی ریکنگ میں 40 ویں درجے سے ترقی کرتے ہوئے سیدھا 21 ویں نمبر پر آئے اور اس کے بعد یہ ترقی کا سفر رکا نہیں بلکہ جاری و ساری رہا ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے نیوزلینڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ و برباد کر تے وہئے 14 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو پور ی اننگ سے فتح یاب کروایا ۔جس کے بعد وہ آئی سی سی رینکنگ میں 21 ویں سے سیدھے 10دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں تاہم آج ک کے میچ میں وہ اب تک 3 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کر دی ہے ۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں یاسر شاہ ایک درجہ مزید ترقی پاتے ہوئے 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادا ہیں ، دوسرے پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، تیسرے پر پاکستان کے محمد عباس ، چوتھے پر جنوبی افریقہ کے ورنون ، پانچویں پر بھارت کے جدیجہ ، چھٹے پر آسٹریلیا کے کمیونس ، ساتویں پر بھارت کے ایشون ، اٹھویں پر نیوزی لینڈ کے بولٹ ، دسویں پر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/yc9cks9y
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *