ہوشیار نئی لوٹ مار

Print Friendly, PDF & Email

تحریر:کامران لاکھا
فیروز والا کے نواحی علاقے شر قپور میں ایک جال ساز گروپ نے اندھی لوٹ مار مچا دی،لوٹنے والے افراد خود کو سرکاری افسر ظاہر کرتے ہیں مجرم خود کو ایف آء اے،آء ایس آء،اور سی آء اے،افسر ظاہر کرتے ہوے لوٹ مار کا بازار گرم کرنے میں سر گرم نظر آتے ہیں،جب کے گروہ کے مجرموں کے اصل نام درج ذیل ہیں عبدلقیوم،شیر عالم خان،فاخرہ بی بی،عافیہ بی بی ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کے نام منظر عام پر نہیں آ سکے.پولیس خاموش تماشا ئی ھے جبکہ مجرم بے شمار سیدھے سادھے لوگوں کو شادی کا جھانسہ دیتے ہیں اور ان سے بھاری رقم اور ز یو رات لوٹ کر جس لڑکی سے شادی کرواتے ہیں اس کو خود ہی رو پوش کر کے اغوا ہونے کا شور مچاتے ہیں اور تاوان کی حصولی کا مطالبہ کرتے ہیں ان مجرموں کے اس گھناو?نے جرم پر اب تک کوئی آواز کیوں اٹھائی نہیں جا رہی اور کوئی سخت ایکشن کیوں نہیں لیا گیا ھمارے افسر خاموش کیوں ہیں جبکہ ان کو بدنام کیا جا رہا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں کے ہمارے افسران ھماری پولیس ایک ذمہ دار اور فرض شناس ھے تو اس معاملے میں کوتاہی کیوں،میری حکام بالا سے گزارش ہے کے اس طرح کے جرا ئم کی سختی سے روک تھام کی جائے،کہ مزید لوگ نقصان سے بچ سکیں،.

Short URL: http://tinyurl.com/ycdvx7tv
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *