ہم مسلم لیگ ن کے پابند ہیں مگر ہم سب آزاد اُمیدوار اپنی حیثیت ثابت کریں گے: آزاد اُمیدوار

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل( نامہ نگار) ضلع چیئرمین پی ٹی آئی بنائے گی۔ ضلع چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہوگا۔عمران خان جس کو چیئرمین نامزد کریں گے ہمیں قبول ہے۔ محمدشہبازشریف جس کو نامزد کریں گے اُس پر تمام مسلم لیگی متفق ہوں گے۔ یہ باتیں پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمینز سید محمودشاہ،وارث بھٹی اور آزاد حکومتی اُمیدوار سید الیاس رضا شاہ نے ضیا ء اللہ خان لمے خیل کی رہائشگاہ ماڑی انڈس پر ظہرانے کے دوران معززین اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں۔ سیدالیاس شاہ نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے پابند ہیں مگر ہم سب آزاد اُمیدوار اپنی حیثیت ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع چیئرمین مجھ سمیت کو ئی آزاد اُمیدوار بھی بن سکتاہے۔ یوسی مندہ خیل جلال پور سے پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین سید محمود شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین باہم مشاورت سے جس کو بھی بطور ضلع چیئرمین نامزد کریں گے، پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمینز اُسے ووٹ دیں گے مگر ضلعی قیادت میں سے کسی نے من مانی کی کوشش کی تو ہماری پارٹی کے لیے مسائل پیداہونگے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کسی دولت مند کے بجائے جرات مند سیاسی ورکر کو نامزد کریں۔محمود شاہ نے کہاکہ اگر قیادت میری ذمہ داری لگائے تو چار پانچ آزاد چیئرمین کو میں پی ٹی آئی میں شامل کرادوں گا۔ یوسی کوٹ چاندنہ سے پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین وارث بھٹی نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام پی ٹی آئی چیئرمینز کی میٹنگ بلائیں اور سب کی رائے کے بعد ایک فیصلہ کریں ، پی ٹی آئی ضلع چیئرمین بنا لے گی۔ میزبان ضیااللہ خان نے کہاکہ آج کا ظہرانہ کسی مخصوص پارٹی کے لیے نہیں بلکہ اپنے کامیاب ہونے والے چیئرمینز، کونسلرز دوستوں کے اعزاز میں دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات کے باوجود ہم سب ایک ہیں۔ظہرانے میں سیدتجمل حسین شاہ ،منتخب کونسلر سیدارشاد شاہ ،داؤدخیل میونسپل کمیٹی سے منتخب کونسلر وزیر خان، فیض اللہ خان، کمر مشانی کے منتخب کونسلرعبدالغفار خان، کونسلر کوٹ چاندنہ رفیع اللہ شکاری ،ملک طاہر کلو ، الطاف حسین کلو ، تصورعباس، سید مرتضیٰ شاہ سمیت کئی معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zcuv29f
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *