ہمیں تم سے محبت ہے

Print Friendly, PDF & Email

شاعر: امجد ملک


یہ مجھ سے جھوٹ کہتے ہیں
ہمیں تم سے محبت ھے
میرے کپڑوں ,کتابوں کی
میری ٹوٹی جرابوں کی
میرے معصوم خوابوں کی
کسی کو فکر ہی کب ہے؟
میری خوائش میں روٹی ہے
نہ پینے کی طلب مجھ کو
مجھے تو صرف پڑھنا ھے
سہارہ ماں کا بننا ھے
یہ مجھ سے جھوٹ کہتے ہیں
ہمیں تم سے محبت ہے
محبت یوں کرو مجھ سے
مجھے پڑھنا سکھا دو تم
غموں کی دھوپ سے
اور بھوک سے
لڑنا سکھا دو تم
اگر کہتے سمجھتے ہو
تمیں مجھ سے محبت ھے

Short URL: http://tinyurl.com/zw6jlf6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *