ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کے خلاف اے سی پپلاں کاتشدد قابل مذمت ہے :فوزیہ شاہین

Print Friendly, PDF & Email

پپلاں(نامہ نگار) پپلاں میں امدادی سامان ملنے سے محروم ہونے والی شہر کی سینکڑوں غریب اور متاثرہ خواتین پر گزشتہ دنوں اے سی پپلاں فضل اکبر کے بہیمانہ تشدد اور غلیظ اور نا زیبا زبان کے استعمال کے خلاف میانوالی کندیاں ،پپلاں حافظ والہ اور ہرنولی کے غیورعوام اپنی غیرت کو جگائیں اور اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں پرایک خودسر اے سی پپلاں کی طرف سے کئے جانے والے ظلم بربریت اور تشدد کے خلاف مل کر آوازاٹھائیں کیونکہ کسی بھی مذہب میں خواتین پر ظلم اور تشدد کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہم لوگ کب تک اس طرح کے ظلم اور بربریت کے خلاف خاموش رہیں گے اور کب تک سر عام سینکڑوں لوگوں سامنے ہماری خواتین پر اس طرح کا ظلم ہوتا رہے گا اگر ہمارے ضلع کے مردوں میں اتنی اخلاقی جر ائت نہیں تو وہ چوڑیاں پہن لیں خواتین کے حقوق کے لیئے اب ہم خواتیں خود باہر نکلیں گیں ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی تنظیم ہرنولی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن میانوالی کی صدر فوزیہ شاہین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہو ،پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی اور ایم کیو ایم یا کوئی دوسری سیاسی یا مذہبی جماعت ہو خواتین کی عزت و احترام سب کے لئے برابر ہے دن دہاڑے گذشتہ دنوں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بربادی کے بعد متاثرین کو امدادی سامان نہ ملنے پر اے سی پپلاں فضل اکبر نے جو ظلم اور تشدد کیا اور خواتین اور شہریوں کے خلاف جو بے ہودہ زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے ہم تمام خواتین اسکی شدید مذمت کرتی ہیں اس لئے اب ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی طرف اٹھائے جانے والے ہرظالم اور جابر کے ہاتھ کو روکا جائے تحصیل پپلاں میں تباہی اور بربادی کے بعد لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور بارش اور سیلاب نے جن لوگوں کو بے گھر کردیا ان کے لئے ملنے والے امدادی سامان کو چند نام نہاد سیاستدانوں کی ایما اور خواہش پر انتظامیہ کے افسران اور محکمہ مال کا عملہ لوٹ کھسوٹ کا مال سمجھ کر غیر مستحق اور من پسند لوگوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے اورمستحق لوگ تنگ آکراحتجاج کرنے پر مجبورہیں اگر لوگ ظلم اور زیادتی کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کہاں جائیں غریب لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے بڑے لوگ اور افسران انصاف کریں اور مظلوم لوگوں کا حق نہ کھائیں اور اللہ پاک کے عذاب کو دعوت نہ دیں اُنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈی سی او میانوالی سے مطالبہ کیا کہ پپلاں میں ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں پر تشدد کرنے والے کرپٹ اور نا اہل اے سی پپلاں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور انہیں فوری طور پر معطل کر کے کسی دیانتدار اور فرض شناس آفیسر کو یہاں تعینات کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی نام نہاد این جی اوز کروڑوں روپے کے فنڈز تو کھا رہی ہیں لیکن خواتین پر ہونے والے ظلم پر وہ بھی خاموش ہیں انہیں اس مسئلہ پر آواز بلند کرنا چاہئے اور ہماری پورے میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف جہاد کریں اور ہمارئی آواز حکومت کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں حکومت مظلوم اور بے سہارا خواتین کو احتجاج کے لئے سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zfx45ml
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *