ہارون آباد: کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے آزاد امیدواروں کی جیت پر انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد : ڈاکٹر احسان باری

Print Friendly, PDF & Email

ہارون آباد(سٹاف رپورٹ) قائد اللہ اکبر تحریک ڈاکٹر احسان باری نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے آزاد امیدواروں کی جیت پر انھیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے انہوں نے ان تمام منتخب امیدواروں کے عزم کو سلام کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے موجودہ گھسی پٹی ،علاقائی موروثی سیاست اور مفاد پرست سیاستدانوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور اپنی فتح کوخدائے عز و جل کی تائید ایز دی سے یقینی بنایا اور آپ کی جیت آپ کے حوصلے اور عوام میں مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے اب یقیناً وہ مرحلہ آن پہنچا ہے کہ جب آپ کو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق فوری طور پر کسی نہ کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ضروری امر ہے تو یہ جماعت الیکشن کمیشن سے نئی رجسٹرڈ ہونے والی “اللہ اکبر تحریک “ہی کیوں نہ ہوں ۔جیسا کہ نام سے ہی معلوم ہے کہ یہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں میں سے وہ واحد جماعت ہے جو کسی فرقہ ، گروہ ، زبان ، برادری اور آبائی علاقے کے مخصوص نظریات پر مبنی نہ ہے اور یہ تمام مسالک اور مکاتیب فکر کوخوش دلی سے قابل قبول بھی ہے اللہ اکبر ایک ایسا کلمہ ہے جو کہ مکمل جامع ، بامعنی اور قطعاً اختلافی نہ ہے بلکہ متبرک ترین اورانتہائی پاکیزہ ہے اور سبھی مسلمانوں کے عقیدے کی بنیاد بھی ۔ لسانیت ،علاقائیت ،عصبیت اور فرقہ واریت کی بنا پر تو بہت سی جماعتیں موجود ہیں اور مزید بنتی رہتی ہیں اس لیے سبھی کے لیے قابل قبول نام “اللہ اکبر” سے تحریک کا بطور سیاسی پارٹی کے قیام عمل میں لایا گیا ہے اللہ اکبر تحریک اپنا فلاحی و اصلاحی پروگرام رکھتی ہے ہم دو سال کے اندر اندر بجلی ، گیس ، صاف پانی ، فون ، انٹر نیٹ، علاج ، تعلیم ، اعلیٰ صفائی ستھرائی ،جدید ترین سیوریج سسٹم و دیگر درجنوں سہولتیں عوام کو بالکل مفت ان کے دروازے پر پہنچانے کا عزم صمیم رکھتے ہوئے مہنگائی، بیروز گاری ، ناجائز جاگیرداری ، ناجائز سرمایہ داری ، چور ی ، ڈکیتی ، ناجائز ٹیکسز سمیت دیگر غلاظتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں اللہ اکبر تحریک کے اقتدار میں کھانے پینے کی تمام اشیاء سبسڈی کے ذریعے 1/5قیمت پر اور ہمہ قسم تیل ،سی این جی حتیٰ کہ مٹی کا تیل بھی1/3قیمت پر ملے گاپارٹی کی بابت دیگر معلومات حاصل کرنے ،اس کے منشور ، دستور دیگر لٹریچر اور ممبر شپ فارم کے لیے اللہ اکبر تحریک کی ویب سائٹ
web:www.allahoakbar-tehreek.com
پر پڑھ لیں۔یا پارٹی قائد کے نمبروں 0300-0315-0321-0333-0345-6986900پر رابطہ کرکے اپنی شمولیت کو فوری یقینی بنالیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
Short URL: http://tinyurl.com/hfh3dum
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *