گیس لوڈ شیڈنگ ،تندوروں اور ہوٹلوں پر لمبی قطاریں لگ گئی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز)گیس لوڈ شیڈنگ ،تندوروں اور ہوٹلوں پر لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیل کے مطابق فاروق آباد اور گردونواح کے علاقوں میں 24گھنٹے میں صرف 1-2گھنٹے کیلئے گیس مل رہی ہے سردی کی بڑھتی ہو ئی شدت کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد اور بچے ہیٹر کی سخت ضرور ت محسوس کرتے ہیں جبکہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث یہ سہولت دستیاب نہیں ۔کھانا پکانے کیلئے تو گیس پر یشر پہلے بھی بہت کم تھا مگر گزشتہ چند روز سے چائے وغیرہ بنانے کیلئے بھی گیس دستیاب نہیں ۔شہری سراپا احتجاج ۔گھنٹوں لائنوں میں لگ کر بچوں کیلئے روٹیاں خریدنا پڑتی ہیں ۔ہوٹل اور تندور مالکان نے اس صورت حال میں کھانے کے ریٹ زیادہ کر دیئے ہیں۔مہنگائی کی چکی میں پستا ہو عام آدمی مزید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے ۔گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث نظام زندگی رک کر رہ گیا ہے ۔بوڑھے ،بچے گیس ہیٹر سے محروم ۔موسم کی شدت میں اضافہ اور گیس کے پریشر کی کمی عام آدمی کیلئے باعث زحمت بن چکا ہے۔ایل پی جی کا ریٹ پہلے ہی 100روپے فی کلو سے زیادہ ہے اب جبکہ اس کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے توایل پی جی سلنڈر کا ریٹ مزید زیادہ ہو چکا ہے ۔محنت مزدوری کر نے واے طبقہ کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورت حال بن چکی ہے ۔غریب آدمی سارا دن محنت مزدوری کر کے اپنے کنبہ کیلئے شام کو ہوٹل سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔

Short URL: http://tinyurl.com/jbody5c
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *