گرڈ اسٹیشن ماڑی داؤدخیل کا ایس ڈی او سید الطاف حسین شاہ سرِشام لٹ گیا

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(ذوالفقارخان) گرڈ اسٹیشن ماڑی داؤدخیل کا ایس ڈی او سید الطاف حسین شاہ سرِشام لٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام گرڈ اسٹیشن ماڑی کا ایس ڈی او سید الطاف حسین شاہ اپنی موٹرسائیکل پر جب کوٹ بیلیاں اڈا پر پہنچا تو تین نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے ایس ڈی او سے تقریباََ تیس ہزار روپے نقد چھین لیے۔ ایس ڈی او سید الطاف حسین شاہ نے بتایاکہ میں گزشتہ شام ڈیوٹی ختم کرکے ماڑی گرڈ سے میانوالی گھر جارہاتھاکہ کوٹ بیلیاں اڈے پر اچانک نقاب پوش ڈاکومیرے سامنے آکر روکا اور مجھے موٹرسائیکل سمیت تھل کینال کی دوسری طرف نیچے کھیتوں میں لے گئے اور مجھ سے تمام نقدی جو تیس اکتیس ہزار روپے کے لگ بھگ تھی چھین لی۔ موبائل وغیرہ کچھ دیر اپنے پاس رکھنے کے بعد واپس کردیا۔ بیس منٹ بعد مجھے چھوڑا اور دوفائرکرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی تحریری اطلاع تھانہ پائی خیل میں کردی گئی ۔تاحال کوئی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Short URL: http://tinyurl.com/jnlhxmf
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *