کمہاریوالا ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) کمہاریوالا ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے،پلانٹ کی ٹربائنیں اور ایک الیکٹرک گیٹ بند کر دیا،ٹربائنیں بند ہونے سے کینال میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا،2.85 میگا واٹ کی بجلی نکل گئی تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے کمہاریوالا ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ملازمین بخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے،ملازمین نے پلانٹ کی ٹربائنیں اور ایک الیکٹرک گیٹ کو بند کر دیا جس کے باعث کینال میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا،ٹربائنیں بند ہونے سے کمہاریوالا ہائیڈرو گرڈ سے 2.85 میگا واٹ کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس کے باعث شہر کے متعدد دیہات کی بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ملازمین کو محاصرے میں لے لیا اور میڈیا کا داخلہ بند کر دیا۔ملازمین نے میڈیا کو اپنے میسج بھیج کر بتایا کہ ہمیں باہر نہیں نکلنے دیا جارہا ہے۔کینال میں پانی کے دباؤ کا اضافہ بھی خطرے کی علامت ہے۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/yyy6q4wb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *