ڈیرہ غازیخان: حرام گوشت کی فروخت شہریوں کی صحت داؤ پر ، کار روائی کے مجاز حکام خاموش، نوٹس لینے کا مطالبہ

Print Friendly, PDF & Email

ڈیرہ غازیخان: حرام گوشت کی فروخت شہریوں کی صحت داؤ پر ، کار روائی کے مجاز حکام خاموش، نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق چوٹی زیریں جو ضلع ڈیرہ غازیخان کا پسماندہ ترین قصبہ و علاقہ ہے میں قصاب حضرات مردہ گوشت فروخت کرنے لگے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دیہاتوں اور دور دراز علاقہ میں ذبح شدہ غیر تصدیق شدہ گوشت لاکر بیچا جاتا ہے ۔ جس کے باعث شہریوں کی صحت بگڑنے کے واضح احکامات ہیں ۔ مزید بر آں بیمار ، لاغر اور غیر صحت مند جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیا جاتا ہے ۔ شہریوں سلیمان ، اسماعیل و دیگر ان نے کہا کہ انہوں نے متعدد دفعہ ضلعی انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیا مگر حکام معنی خیز انداز میں خاموش ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فوری طور پر از خود نوٹس لے کر کا ر روائی کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hlmhna7
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *