ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا دورہ کیا ، کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور سیکورٹی میکانزم سے متعلق دریافت کیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی، ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بابر سیلمان ، اے سی پاکپتن عمران بشیر ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف زیشان نسیم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال امان نے درگاہ حضرت بابا فرید پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کیلئے دعا کی ، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے درگاہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر سیکورٹی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور کیمروں کے زریعے سیکورٹی کے میکانزم سے متعلق دریافت کیا۔

 2,703 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/yamfojcl
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *