چوتھی سالانہ سّیدہِ کائنات کانفرنس

Print Friendly, PDF & Email

رپورٹ: شہزاد حسین بھٹی اسلام آباد
ایوان مہر علی شاہ حضرواٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان چوتھی سالانہ سّیدہِ کائنات کانفرنس کاانعقاد اٹک کے ایک مقامی ہال میں کیا گیا۔ جسکی صدارت حضرت صاحبزادہ سید محمدعبداللہ شاہ گیلانی درگاہِ عالیہ گولڑہ شریف نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض محمد عرفان الحق آف چنیوٹ نے سر انجام دیئے۔تقریب کا آغاز قاری اجمل قادری کلرسیداں نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ملک کے نامور نعت خواں قاری وقار یونس سیالوی آف چینوٹ،فرحان علی، محمد طاہر اقبال،محمد صالح گولڑوی اور دیگرنعت خوانوں نے اپنی پُرسوز خوبصورت آواز میں ہدیہ عقیدت کے پھول سرکار دوعالم کے حضورنچھاور کیے۔تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، مریدین گولڑہ شریف، ایوان مہر علی شاہ حضرو اٹک کے عہدے داران و ممبران نے سرپرست اعلیٰ صالح محمد چشتی کی قیادت میں شرکت کی اور میزبانی کے فرائض ادا کیے۔جنید خان گولڑوی حویلیاں،حافظ ممتاز گولڑوی، ڈاکٹر عبدالشکور کلرسیداں اور سیدلال شاہ مانسر شریف نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری غلام محمد گولڑوی خطیب اعظم راولپنڈی نے کہا کہ سیدہ کائنات کانفرنس کا مقصدآج کی نسل نو کو حضرت فاطمہ الزھرہ کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ موجودہ پرفتن دور میںآپ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے دین اور دنیا دونوں میں حقیقی کامیابی حاصل کر سکیں۔آپ نے کہا کہ سیدہ کائنات کا رتبہ اور مرتبہ اتنا بلند اور اعلیٰ ہے کہ جسے بیان کرنا شاید انسان کے بس میں نہ ہو۔آپ ﷺ کا یہ فرمان کہ” فاطمہ سلام اللہ علیہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے”. سیدہ کائنات حضر ت فاطمتہ الزھراء سلام اللہ علیہا وہ عظیم ہستی ہیں جنکی تعلیمات آج کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ خاتون جنت کے مقام و مرتبہ کا یہ عالم ہے کہ آپ جنت میں عورتوں کی سردار ٹھہریں۔ پوری کائنات میں آپ کا کوئی ثانی ہے نا ہو گا۔
تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری احمد حسن گولڑوی خطیب اعظم سرگودھا نے کہا کہ اہل بیت کی محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔اور سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھرہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہیں جنکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔ آپ ﷺ کی سیدہ کائنات سے محبت کا یہ عالم تھا کہ آپ جب کبھی کہیں سفرکے لیے تشریف لے جاتے یا آتے توآپ سلام اللہ علیہا کے گھر ملاقات کے لیے خصوصی طور پر تشریف فرما ہوتے۔جس سے آپ ﷺ کی سیدہ کائنات سے والہانہ محبت کا خصوصی عکس نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیرانسان کا ایمان مکمل ہی نہیں ہوسکتا۔ ہمارا پیغام ہی یہی ہے کہ نبیﷺ کی آل کا دامن کو مضبوطی سے پکڑے رکھو تاکہ تم دین اور دنیا دونوں میں سرخرو ہو سکو۔ انہوں نے کہاکہ اہل بیت کا وہ لجپال گھرانہ ہے جن کے درسے کبھی کوئی سائل خالی نہیں لوٹا۔دنیا اور آخرت کی کامیابی ہمیں تبی حاصل ہو گی جب ہم سیدہ کائنات کے فرمودات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونگے ۔ایسی پُروقار اور پرنور محفلوں کا انعقادایوان مہر علی شاہ کے پلیٹ فارم سے قابل تحسین کام ہے اسے اسی طرح جاری و ساری رہنا چاہیے تاکہ اہل بیت سے حقیقی محبت کا درس نوجوان نسل کے دلوں میں اجاگر کیا جاسکے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y55o359u
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *