پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن سروس موبائل فون پر متعارف کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈ لائن سروس سمارٹ لنک ایپلی کیشن کے ذریعے موبائل فون پر متعارف کرادی ہپے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ایپلی کیشن لینڈ لائن صارفین کو نقل و حرکت کے دوران پنے پی ٹی سی ایل نمبر سے کہیں سے بھی رابطہ کرنے کی آزادی دیتی ہے، یہ ایپلی کیشن پی ٹی سی ایل صارفین کو اپنے موبائل فون سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ اپنے لینڈ لائن کنکشن سے کالز ڈائل کرنے اور موصول کرنے کی سہولت دیتی ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کردہ یہ ایپلی کیشن پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی انتہائی صاف اور شفاف آواز کی سہولت سیل طریقے سے موبائل فون پر لینڈ لائن کے ارزان نرخون پر فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں صارفین کسی بھی جگہ سے اعلیٰ معیار کی ویڈیو کالنگ آپشن استعمال کرسکتے ہیں، یہ ایپلی کیشن کسی بھی سبسکرپشن فیس یا ماہانہ چارجز کے بغیر میسر ہے اور دیگر کئی فیچرز بشمول میسجنگ، کالجز کرنے کے لئے سمارٹ فون کی کنٹیکٹ ڈائریکٹر تک رسائی ا ور سفر پر جانے والے صارفین کے لئے پی آئی اے فلائٹ شیڈول کی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔
Leave a Reply