پی ٹی آئی کو چھوڑا ہے نہ چھوڑنے کا ارادہ ہے، بیماری کی وجہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قاصر ہوں: محمد سجاد حیدر

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار)پی ٹی آئی کو چھوڑا ہے نہ چھوڑنے کا ارادہ ہے۔ بیماری کی وجہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قاصر ہوں۔ پی ٹی آئی اسکندرآباد کے مرکزی رہنما محمد سجاد حیدر نے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کو چھوڑا نہ چھوڑنے کا سوچ سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہمارے خون میں شامل ہے۔ ہم نظریاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوارملک پرویزاختر کو ہماری بھرپور حمایت حاصل ہے کسی اور کو ہمارے ووٹ حاصل کرنے کے بارے سوچنے کا حق بھی نہیں۔ محلے داری نظریات کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ بیماری کی وجہ سے منظرِعام پر آنے سے قاصر ہوں۔ لیکن اس کا غلط مطلب لینے والے ہوش کے ناخن لیں۔انیس تاریخ کو سب کومعلوم ہوجائے گا۔ اس موقع پر حفیظ اللہ قریشی، محمدعلی اعوان، شاہد اقبال، خالد خان ودیگر معززین بھی موجود تھے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jbn2gnn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *