پہلی بار عمرہ پر جانے والے مرد اور خواتین تربیت لازمی لیکر جائیں، ڈاکٹرخالدمحمود

Print Friendly, PDF & Email

مناسک عمرہ کا تربیتی پروگرام ہراتوار کوصبح 10بجے منعقد ہوتا ہے


راولپنڈی (ایف یو نیوز ) بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ ، ایف ۔765، کالج چوک ، سید پو رروڈ ،سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق عمرہ پر جانے والے عازمین کیلئے مناسک عمرہ کے سمعی و بصری تربیتی پروگرام جاری ہیں ۔ یہ پروگرام ہر اتوار کو صبح 10بجے منعقد ہوتا ہے تربیت فی سبیل اللہ دی جاتی ہے ۔ پہلی دفعہ عمرہ پر جانے والوں کیلئے یہ تربیتی پروگرام انتہائی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں عازمین عمرہ کو جدید انداز میں مناسک عمرہ کی سمعی وبصری تربیت دی جاتی ہے ۔تربیت لیکچرز ، ماڈل ،چارٹوں ، نقشوں ، خاکوں اور وڈیو معاونات کیساتھ دی جاتی ہے دوران تربیت عمرہ کی ادائیگی کے کتابچے اور عمرہ لٹریچر بلامعاوضہ تقسیم کیا جاتا ہے ۔ عمرہ پر جانے والے کتابچہ “ترتیب عمرہ ” اپنا جوابی پتہ لکھا ہوا ڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ مفت منگوا سکتے ہیں ۔ طواف اور سعی کی دعاؤں کے کتابچے اور مناسک عمرہ کی تربیتی فلم” آپ عمرہ کیسے کریں “بھی دستیاب ہو گی ۔ پروگرام میں خواتین بھی شرکت کر سکتی ہیں۔ گروپ کی صورت میں جانے والے پورے گروپ کے ساتھ پیشگی وقت اور دن طے کر کے تربیت لے سکتے ہیں ۔

881 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/hc64rf4
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *