پولیو مہم 28اکتوبر تا یکم نومبر جاری ہے، پانچ سال تک کے تمام بچوں کو قطرے پلوائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

معاشرے کے ہر باشعور فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پاتچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے میں کردار ادا کریں اور آنے والی نسلوں کو پولیو کے مرض سے محفوظ کریں۔یہ بات چیئر مین پریس کونسل رجسٹرڈ فاروق آباد اور سینئر صحافی رانا حمید الرحمن نے 28اکتوبرتا یکم نومبر جاری پولیو مہم کے سلسلہ میں کو نسل ہذا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیف ایڈیٹر فاروق آباد اَپ ڈیٹس ڈاکٹر ایم اے قیصرؔ ، صدر پریس کونسل بابر علی، چوہدری غلام حسین ، شہباز احمد گھمن ،چوہدری عدیل احمدورک ، محمد احمد مقبول ،عزیر احمد قریشی ،محمد شفیق وڑائچ،محمد عرفان شیخ ، مرزا محمد سلیم ، ظہیر احمد قریشی ،میاں سلامت علی ،شیخ محمد اشفاق سید علی حسن زیب اور سربراہ پی ایم پی مہربان سائیں عبدالغفور میاں نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا حمید الرحمن نے کہا کہ پولیو ختم نہ ہونے کہ وجہ سے پاکستان دنیا بھر تنہا رہ چکا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی پابندیوں کوسامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کے ہر شہری کافرض ہے کہ وہ پولیو کا مرض ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور5سال کے ہر چھوٹے بچے کو پولیو کے قطرے پلائیں جو بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائیں ان کے والدین 9200297اور 3612294پر رابطہ کریں۔

1,061 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/zunyhj9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *