پاکستانی ویمنز کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں شکست

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملائشیا میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی ویمنز ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا، ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کینگروز خواتین نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو شکست دے دی۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں پر ایک سو پچانوے رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 137 رنز ہی بناسکی ۔
دونوں ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہفتے کے روز ٹکرائیں گی۔
Short URL: http://tinyurl.com/y9dlz5ts
QR Code: 
Leave a Reply