پائی خیل: ٹھٹھی شریف اورگردونواح میں مویشیوں پرمتعدی بیماریوں کی یلغار، متعلقہ اہلکارغائب

default_n
Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل: ڈھیرامیدعلی شاہ کے علاقہ ٹھٹھی شریف اورگردونواح میں بھیڑبکریوں اورمویشیوں پرمتعدی بیماریوں کی یلغارمتعلقہ اہلکارغائب تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھیرامیدعلی شاہ میں ویٹرنری اسسٹنٹ(ویکسینیٹر)تعینات ہونے کے باوجودعلاقہ بھرمیں کسانوں کی بھیڑبکریاں اورمویشیوں کومتعدی امراض کے ویکسین کے ٹیکے نہ لگانے کے باعث علاقہ میں بھیڑبکریوں پرمتعدی بیماریاں انٹیروٹکسیمیا(پتے کامرض)،پلورونمونیا(پھیپھڑوں کامرض)بری طرح پھیل چکاہے جس سے ایک ایک کرکے جانورہلاک ہورہے ہیں جس سے کسانوں کاناقابل تلافی معاشی نقصان ہورہاہے ۔ادھرپالتومویشیوں پربھی متعدی امراض پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیاہے ۔کیونکہ ان مویشیوں کوکبھی بھی متعدی امراض کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ۔جس سے ظاہرہے مویشی متعدی بیماریوں گل گھوٹو،چوڑے مار،منہ کھراوردیگربیماریوں کاشکارہوکرہلاک ہوں گے۔جس سے کسانوں کولاکھوں روپے کانقصان ہوگا۔یہاں پرتعینات ویٹرنری اسسٹنٹ (ویکسینیٹر)اورچیک اینڈبیلنس پہ معمورویٹرنری آفیسرمحکمہ لائیوسٹاک کو’’اوکے‘‘کی رپورٹ دیکرنہ صرف محکمہ کے اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے بلکہ کسانوں سے بھی دھوکہ دہی سے کام لیاجاتاہے ۔کسانوں عبدالرحمان ،محمدعظیم،محمدیاسین ملک ،عطاء محمد،ملک ہمایوں اوردیگرنے میڈیاکوبتایاکہ سال کے بارہ مہینوں میں کبھی ہماری متعدی امراض سے پالتومرغیاں،بھیڑبکریاں اورگائے بھینسیں ہلاک ہوجاتی ہیں۔لیکن یہاں پرتعینات عملہ فرضی پیپرورک مکمل کرکے لمبی تان کرسوجاتے ہیں انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے سیکرٹری پنجاب ،ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک پنجاب اوردیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jechf9v
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *