ٹی20 میچ: آسٹریلیا کو پہلے ہی اوور میں دہرا نقصان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 156 کا ہدف دیا ہے۔
پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی اور ماسوائے بابر اعظم اور محمد حفیظ کے کوئی بھی بلے باز آسٹریلین اٹیک کا سامنا نہ کرسکا۔
محمد حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان کے سات کھلاڑئ مجموعی سکور میں صرف 30 رن کا ہی اضافہ کرسکے۔
اس سے قبل پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور فخر زمان نے جب اننگز کی شروعات کی تو دونوں بلے بازوں نے پہلے تین اووروں میں جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ پاکستان کو پہلا نقصان فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
وہ نیتھن کاؤنٹر نائل کی 148 میل کی رفتار سے آتی ہوئی گیند پر ہک شارٹ کھیلنے کی کوشش میں کوور پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 14 رن سکور کیے۔
اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر عاظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 73 رن سکور کیے۔ محمد حفیظ 39 کے نفرادی سکور پر ڈارسی شارٹ کی گیند پر میک ڈر موٹ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انھوں نے ڈارسی کی گیند پر پل شارٹ مارنے کی کوشش کی اور لانگ آن پر دے بیٹھے۔
نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے آنے والے آصف علی صرف تین گیندیں ہی کھیل سکے اور اگلے ہی اوور میں آیڈم زیمپا نے انھیں 2 کے سکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔
پیچھے آنے والے طلعت حسین 9 جبکہ فحیم اشرف صفر رن بنا سکے، ان دونوں بیٹسمینوں کو یکے بعد دیگرے انیڈریو ٹائی نے آوٹ کیا۔
کپتان سرفراز احمد اور سپنر شاداب خان بھی کوئی رن نا بنا سکے۔ ان دونوں کی وکٹیں بلی سٹینلیک نے لیں۔
ابوظہبی میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اس سال اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔ عماد وسیم فٹنس کے مسائل کی وجہ سے اس سال انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان محمد حفیظ، بابر اعظم، حسین طلعت، سرفراز احمد (کپتان ۔ وکٹ کیپر)، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی کھیل رہے ہیں۔
جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرن فنچ (کپتان)، ڈارسی شارٹ، کرس لِن، گلین میکسویل، بین میک ڈرموٹ، ایلکس کیری (وکٹ کیپر) ایشٹن ایگر، نیتھن نائل، اینڈریو ٹائی، ایڈم زیمپا اور بلی سٹینلیک کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 373 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔
Leave a Reply