ویلنٹائن ڈے کا اسلامی نقطہ نظر
تحریر: اشفاق احمد جنجوعہ
اسلام نے مرد اور عورت دونوں کو یہ مقام دیا ہے عفت اور پاکدامنی میں مرد عورت دونوں برابرہیں جیساکہ قرآن کریم میں اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں۔ترجمہ ہے گندی عورتیں ہیں گندے مردوں کے لئے گندے مرد گندی عورتوں کے لیے پاکباز عورتیں ہیں پاکباز مردوں کے لیے پاکباز مرد ہیں پاکباز عورتوں کے لیے۔حیاء اور پاکدامنی کے متعلق قرآن میں مزیدآتا ہے کہ اہل ایمان مردوں سے کہہ دیجئے اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اہل ایمان عورتوں سے بھی کہہ دیجئے اپنی نظریں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اورفرمان رسول ﷺ ہے کہ جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی چیز ایجاد کی جو اس میں نہیں تو وہ مردود ہے۔پھر ایک اور جگہ فرمایا جس نے جس قوم کی مشابہت کی وہ انہی میں سے ہے ویلنٹائن ڈے کیونکہ ایک غیر اسلامی تہوار ہے جس میں غیرمحرم مرد و عورتیں خاص کرنوجوان کنوارئے لڑکے لڑ،کیاں آپس میں تحائف کا تبادلا کرتے ہوئے پیار محبت کی ریل پیل کو آگے برھاتے ہوئے اپنی زندگی اور آخرت خراب کرلیتے ہیں جس سے ماں ،باپ سمیت خاندان کی عزت تباہ ہوکر رہ جاتی ہے اسی لیے اسلام میں غیر اخلاقی تہوار منانے کی اجازات نہیں ہے ۔
حیاء کا اسلامی تصور
حیاء ایمان کا ایک بڑ احصہ ہے (سنن نسائی ) ہرمذہب کا کوئی نہ کوئی امتیازی وصف رہا ہے اور اسلام کا امتیازی وصف حیاء ہے (سنن ابن ماجہ )حیاء کرنا،خوشبو لگانا ،مسواک کرنا اور نکاح کرنا تمام انبیاء کی متفقہ سنت ہے (سنن ترمذی )بے حیائی جس چیز میں ہوگی اْسے عیب دار بنا دے گی جبکہ حیا ء جس چیز میں ہوگی اس کو خوبصورت بنا دے گئی (سنن ترمذی )اللہ سے حیاء کرنے کا حق یہ ہے سر اور جوکچھ اس میں ہے (یعنی دماغ ،آنکھ ،ناک،کان ،منہ وغیرہ)کی حفاظت کی جائے اسی طرح پیٹ میں جو کچھ اس میں ہے(یعنی دل ،معدہ اور شرم گاہ)کی حفاظت کی جائے اور موت و قبر کو یاد رکھا جائے (سنن ترمذی )
غیر محرم سے دوستی کا حکم
غیر محرم مرد وعورت دو نوں کے متعلق اللہ رب العزت قرآن کریم سورہ النساء آیت نمبر 25میں ارشاد فرماتے ہیں (وہ عفیفہ ہو، نہ ایسی کہ کھلم کھلابدکاری کریں اور نہ درپردہ دوستی کرناچاہیں۔ایک اور جگہ سورہ المائدہ آیت نمبر5میں ارشاد فرماتے ہیں کہ ان سے عفت قائم رکھنی مقصود ہو نہ کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا۔لہٰذاایک غیر شرعی دن کو محبت کا دن تصور کرکے اللہ رب العزت کے قانون اور شریعت محمدی کے کھلم کھلی خلاف وارزی کرکے انسان کا مقد ر صرف اور صرف جہنم ہی ہوسکتی ہے اللہ رب العزت حرام کاموں سے بچنے کی توقیق عطافرمائے آمین۔
Leave a Reply