وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی غریب دوست پالیسیوں سے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں: صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، ندیم کامران

Print Friendly, PDF & Email

صوبائی وزیر زکوۃ وعشر حاجی ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی غریب دوست پالیسیوں اور مستحقین کیلئے بحالی امداد ،جہیز فنڈز ،غریب بچوں کی تعلیم کیلئے سکالر شپ ،علاج معالجہ کیلئے خصوصی فنڈ کی گرانٹ سے پنجاب کے کروڑوں لوگ مستفید ہورہے ہیں جس سے ملک سے غربت ،جہالت میں خاتمہ کیلئے مدد ملے گی غریب ،مستحق اور معذور ،ضعیف العمر افراد کی مالی امداد سے ان کے مایوس چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں گی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں ضلع کونسل ہال میں منعقدہ تقریب تقسیم نوٹیفکیشن برائے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سابق کوآرڈی نیٹر برائے ہیلتھ وچیئرمین ضلع عشر وزکوۃ کمیٹی الحاج سید محمد مشتاق حسین بخاری ،پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن حاجی رانا محمدارشد ،ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ،حاجی علی اصغرمنڈا،سیکرٹری زکوۃ پنجاب حبیب الرحمن گیلانی ،میاں امجد لطیف ،یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد ،ڈی سی او علی جان خان ،رانا جمشید خاں ،صدر اپیکا میاں مجاہد حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب محمد رفیق چشتی ، چودھری عرفان عزیز گھمن ،سابق ضلع چیئرمین بیت المال صاحبزادہ غلام مرتضی شازی ، ڈسٹرکٹ زکوۃآفیسر شاہد سلیم ، میاں غلام رسول کے علاوہ ضلع شیخوپورہ کی پانچو ں تحصیلوں سے نومنتخب چیئرمین عشر وزکوۃ کی کثیرتعداد موجود تھی ضلعی چیئرمین زکوۃ وعشر کمیٹی الحاج سید محمد مشاق حسین بخاری نے اپنے خطاب میں کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر جنگی بنیادوں پر ضلع شیخوپور ہ میں یونین کونسل کی سطح پر غیر فعال کمیٹیوں کوفعال کردیا گیا ہے اب تک ضلع شیخوپورہ میں 700 کمیٹیوں میں سے 570 کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور یہ انتخاب مخلص ،باکردار ،اور جذبہ خدمت سے سرشار افراد پر مشتمل ہے یونین کونسل کی کمیٹیاں بغیر سیاسی وابستگی ،بلا امتیاز وتفریق بنائی گئی ہیں تاکہ زکوۃ کی تقسیم میں میرٹ اور شفافیت ہوسکے انہوں نے کہاکہ غریب ،مستحق ،بیواؤں ،یتیموں کی امداد اور ان کا حق انکی دہلیز تک پہنچایا جاسکے اس سلسلہ میں کسی قسم کی سفارش یا سیاسی دباؤ کا قبول نہیں کیا جائیگا ،میرٹ اور شفافیت کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھا جائیگا اور یہی مسلم لیگ (ن) کا منشور اور ویژن ہے انہوں نے نومنتخب چیئرمینوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں مستحق لوگو ں کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر ان کی داد رسی کریں۔

 1,762 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/gvhg9l7
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *