نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل صدر کے علاقہ شہباز خیل میں گرینڈ سرچ آپریشن

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی سرفراز خان ورک کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل صدرمیں گرینڈ سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی صدر عامر مشتاق ورائچ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ملک محمد نواز،جملہ ایس ایچ اوز بمعہ نفری ،انچارج چیک پوسٹس ہائے بمعہ نفری اور ا یلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سنٹرل جیل کے گردو نواح ،ہوٹل سرائے اور تھانہ صدر میں شہباز خیل کے علاقہ کو چاروں اطراف سیل کر کے محلہ دلو خیل ،وزیر خیل،سلیم خیل گھر گھر سرچ آپریشن کیاگیا ،اسلحہ برآمد مشکوک افراد پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Short URL: http://tinyurl.com/zuzn3yo
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *