نیب نے نواز، مریم، صفدر کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: نیب نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں نیب کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا،اپنے ہی حکم نامے کے بر خلاف درخواستوں کی سماعت کی، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر 19 ستمبر کو فیصلہ سناتے ہوئے تینوں کی سزا معطل کردی تھی اور تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ نیب کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے نواز شریف ،مریم اور محمد صفدر کی سزا معطلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔نیب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں

سننے کاحکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yb9dvxp2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *