نعت شریف۔۔۔۔ شاعر: فتح محمد عرشیؔ ، پائی خیل
یہ سلام اور یہ صلوات مدینے والے
ہے غلاموں کی یہ سوغات مدینے والے
سچ تو یہ ہے تیری باتیں ہیں خدا کی باتیں
بے مثل ہے تیری ہر بات مدینے والے
مَنْ رَآنیْ سے کھلی ہم پہ حقیقت آقا
جلوۂ حق ہے تیری ذات مدینے والے
اصل میں آپﷺ کا اخلاق ہے قرآن مجید
سارا قرآں ہے تیری نعت مدینے والے
فَلَا تَنْھَرْ سی تجھے بخشی ہیں شانیں رب نے
ملے عرشیؔ کو بھی خیرات مدینے والے
Short URL: http://tinyurl.com/hp8xqbu
QR Code: 
Leave a Reply