میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(ذوالفقارخان سے )۔ میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ۱ سے شیرداد خان(آزاد)383 ووٹ جبکہ مدمقابل محمد عظیم(پی ٹی آئی)324، وارڈ نمبر2 سے محمد اقبال خان(آزاد)335 جبکہ مدمقابل سیف اللہ خان (آزاد) 306 ، وارڈ 3 سے آصف علی خان ( پی ٹی آئی) 275 مدمقابل ذکااللہ خان (آزاد) 267 ، وارڈ4 سے حبیب اللہ خان (پی ٹی آئی) 576 مدمقابل غلام شبیرخان (آزاد) 538 ، وارڈ ۵ سے عصمت اللہ خان (پی ٹی آئی) 477 مدمقابل محمد ضیااللہ خان( آزاد) 450 ، وارڈ ۶ سے حبیب اللہ خان (پی ٹی آئی) 400 مدمقابل انعام اللہ خان(آزاد) 362 ، وارڈ ۷ سے سردار خان (آزاد) 279 مدمقابل احمد خان (پی ٹی آئی) 277، وارڈ ۸ سے محمد امیر خان (آزاد) 461 مدمقابل ضیااللہ خان ( پی ٹی آئی) 336، وارڈ ۹ سے عظمت اللہ خان (آزاد) بلامقابل، وارڈ 10 سے محمد نعیم خان(پی ٹی آئی)356مدمقابل حمیداللہ خان (آزاد) 310، وارڈ 11 سے وزیرخان(آزاد) 500 مدمقابل جاویداقبال(پی ٹی آئی) 438 ، وارڈ 12 سے ظفراللہ خان (آزاد) 541 مدمقابل عبدالغفارخان(پی ٹی آئی)199 ، وارڈ 13 سے شفااللہ خان ( پی ٹی آئی) 497 مدمقابل شاہولی خان(آزاد) 115 ، وارڈ14 خالد خان (آزاد) 455 مدمقابل عمر حیات خان(پی ٹی آئی) 438، وارڈ15 عبداللہ خان( جماعت اسلامی) 289 مدمقابل احسان اللہ خان ( آزاد) 191 اور وارڈ 16 سے غضنفر اللہ خان ( آزاد) 382 جبکہ مدمقابل ضیااللہ خان(آزاد) نے 347 حاصل کیے۔ اس طرح سب سے زیادہ نو اُمیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے 6 اور ایک اُمیدوار جماعت اسلامی کے کامیاب قرار پائے۔ یونین کونسل رُورل داؤدخیل پکی شاہمردان میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق سید محمد الیاس شاہ چیئرمین اور وائس چیئرمین ملک طارق اقبال، وارڈ نمبر1 سے گل محمد آرائیں(آزاد)، وارڈ2سے سیدناصر حسین شاہ(آزاد)، وارڈ3سے محمدحنیف خان(آزاد)، وارڈ 4سے ملک پرویزاختر(پی ٹی آئی)، وارڈ 5 سے ملک محمد ممتاز(جماعت اسلامی) اور وارڈ 6 سے ملک رفیع اللہ(آزاد) کامیاب ہوئے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/grb8cfs
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *