مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے: مولانا محمدصدیق مدنی

Print Friendly, PDF & Email

مولانا سمیع الحق ایک محب الوطن پاکستانی تھے ان کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے اور مولانا سمیع الحق کا قتل پورے عالم اسلام کے لیے المیہ ہے۔ 

چمن ۔۔۔۔ جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنماء مولانا حافظ محمد صدیق مدنی نے جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش قرار دیا ہے، عالمی شیطان اسلام کو متشدد مذہب ثابت کرنے پر تلے ہیں مولانا سمیع الحق کے قتل کی کڑیاں ناموس رسالت ؐ کے مسئلے سے ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق ایک محب الوطن پاکستانی تھے ان کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے اور مولانا سمیع الحق کا قتل پورے عالم اسلام کے لیے المیہ ہے۔ اس واقعہ کے افغانستان اور پاکستان پر نقصان دہ اثرات مرتب ہوں گے۔ گھر کے اندر ان کا قتل سیکیورٹی نظام میں بہت بڑی دراڑ ہے۔ یہ ایک بہت بڑی سازش ہے کیوں کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ حکومت جلد از جلد اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Short URL: http://tinyurl.com/ycpd8qng
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *