ممتاز قادری کو دُنیا کی کوئی طاقت پھانسی پہ نہیں لٹکا سکتی

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل(نامہ نگار) ممتاز قادری کو دُنیا کی کوئی طاقت پھانسی پہ نہیں لٹکا سکتی۔ گزشتہ دنوں کا زلزلہ ممتاز قادری کو پھانسی کی سزا سنانے کا نتیجہ ہے۔ جوانیاں لٹائیں گے ۔ قادری کو بچائیں گے۔ علماکرام کے ممتاز قادری کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب اور قادری کے حق میں نعرے بازی۔ ریلی اسکندرآباد ، گلن خیل، فاروق آباد اور پکی شاہمردان سے ہوتی ہوئی پکی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت علماکی ہمراہ چیئرمین کے اُمیدواران ملک سرفراز خان اور سید الیاس رضا شاہ نے کی۔ ریلی کے اختتام پر مولانا ضیاالرحمن نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ممتاز قادری کی رہائی کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ دُنیا کی کوئی طاقت غازی ممتاز قادری کو پھانسی پہ نہیں لٹکا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ ممتاز قادری نے کوئی جرم نہیں بلکہ سیدنا فاروق اعظم کی سُنت پر عمل کیاہے۔ ہمارے حکمران قائداعظم اور علامہ اقبال سے بڑے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ قائد اور اقبال نے بھی گستاخ رسول راجپال کے قاتل غازی علم دین شہید کے اقدام کو سراہاتھا۔ ہمارا ملکی قانون بھی گستاخی رسول کو واجب القتل قرار دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ اب سُنی قوم جاگ اُٹھی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ممتاز قادری کا مقدمہ شریعت کورٹ میں چلایا جائے۔ قادری کو فی الفور باعزت بری کیاجائے۔ ممتاز قادری کو سنائے جانے پر گزشتہ دنوں پاکستان کی تاریخ کا خطرناک ترین زلزلہ آیا۔ اگر اب بھی رہا نہ کیاگیا تو قدرت مزید عذاب پوری قوم پر مسلط کردے گی۔اس دوران ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔ اب جیل کا تالا ٹوٹے گا ۔ غازی ہمارا چھوٹے گا۔ اختتامی تقریب میں تلاوت و نعت کی سعادت مولانا محمد عمران خان نے حاصل کی۔ ریلی اور تقریب میں مولانا محمد یونس خان، مولانا عبدالکریم ، مولانا مہر محمد کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/hp4b55z
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *