ملک کو خوشحال بنانا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایجنڈا ہے :رضوانہ سندھو

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز)گزشتہ روز مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ رضوانہ سندھو اور نائب صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ لاہور ڈویژن شمع بٹ نے الیکٹرونک میڈیا رجسٹرڈ اور نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مسائل پر قابو پا لیا ہے اور اب نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے عوام مزید ریلیف ملے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے کامیاب ہونے والے چیئرمین ،وائس چیرمین اور کونسلر ز اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔اور اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر پوری توجہ دیں گے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ملکی خوشحالی اور ملکی ترقی کی رفتار کو بہتر کیا گیا ہے ۔عوام کی خدمت کرنا میرا اور میرے خاندان کا شروع سے طرہ امتیاز رہا ہے اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز پاکستان کے عوام کے دلو ں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کراچی میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں۔قوم کو حق سچ انصاف کی تلقین کرنے سے پہلے خود عمل پیرا ہونا ضروری ہے حضرت علیؓ کی مثال روز روشن کی طرح عیاں اور پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے عمران خان کے جھوٹے دعووں کی کلی عوام پر بہت عرصہ پہلے سے کھل چکی ہے۔عمران خان پاکستان کے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہوامیں باتیں کرنے والے میڈیا کے سامنے صبح شام جھوٹ پر جھوٹ بولنے والا سیاستدان اور اس کے حامی ذہنی تواز ن کھو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی جامع پالیسیوں سے خوشحال پاکستان کا خواب آج حقیقت بن رہا ہے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی ریکارڈ کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد کا نتیجہ ہے اور 3مرحلہ میں بھی مسلم لیگ ن کو بھر پور کامیابی ملے گی ۔ کامیابیو ں کا تسلسل قائدین کی عوام دوست پالیسیوں کا ثمر ہے ۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اسباب ختم کرنے کیلئے حکومتی حکمت عملی پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو سخت سے سخت سزا یں دی جا رہی ہیں اور کراچی،لاہور،اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے ہر گلی کوچہ کو پر امن اور خوشحال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔آپریشن ضرب عضب سمیت دیگر کاروائیوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔آج پاکستان بھر کی عوام کے اعتما د کے ساتھ میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ادارے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/zxj8s39
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *