مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

Print Friendly, PDF & Email

سرینگر: ضلع اودھمپور میں بھارتی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے ساتھیوں سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت اجیت کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل پوکرمال، یوگیندرا شرما اور امید سنگھ شامل ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5grl6jj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *