مسمار دوکانیں، ٹوٹی سڑک، روزانہ سینکڑوں ٹرالیوں کو غلہ منڈی پہنچنے ميں دشواری

اپروچ روڈ فاروق آبادسے چار سو دوکانوں کو مسمار کر کے ڈبل روڈ بنانے کا ٹھیکہ ایم این اے سردار عرفان ڈوگر کے قریبی عزیز فیصل ڈوگر کو ملا، کام کی رفتار بہت سست ہے، سڑک مکمل طور پر توڑ دی گئی ہےکوئی متبادل راستہ نہں بنایا گیا۔ اور نہ ہی مسمار کی جانے والی چار سودوکانوں کا ملبہ اُٹھایا گیا، اس روڈ پر روزانہ ہزاروں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے، گندم کی کٹائی جاری ہے، روزانہ سینکڑوں ٹرالیاں اناج لے کر غلہ منڈی آتی ہیں لیکن ٹوٹی سڑک، مسمار دوکانوں کے ملبہ کے ڈھیر گزرنے میں دشواری پیش کرتے ہیں۔ ٹی ایم کا عملہ بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھرےبیٹھا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے وسط میں واقع اس سڑک کا کوئی متبادل راستہ اختیار نہیں ہو سکتا تھا تو ایک ہی بار ساری سڑک کو توڑا کیوں؟ عوام کے اس سوال کا جواب نہ تو ایم این اے کے پاس ہے اور نہ ہی شاہی سرکاری ملازم عوام کی اس پریشانی کو دور کرنے میں کوئی دلچسپی لے رہے ہیں۔ فاروق آباد کی عوام کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب میں محمد شہبازشریف سے مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام کو اس مسلہ کے فوری حل کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔
1,321 total views, 2 views today
Leave a Reply