محرم میں ٹی ایم او روٹ پر لاکھوں خرچ لیکن افسوس کہ جشن ولادتِ پاک نبی ؐ پر صفائی کے کوئی انتظامات نہیں

Print Friendly, PDF & Email

داؤدخیل (نامہ نگار )محرم میں ٹی ایم او میانوالی کی جانب سے داؤدخیل میں محرم روٹ پر لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن افسوس کہ جشن ولادتِ پاک نبیﷺ پر ٹی ایم او کی جانب سے داؤدخیل میں صفائی کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ جلو س کے راستے میں سیوریج کے گٹر ابل رہے تھے جس سے جلو س میں شرکاء کے کپڑے گندے ہو گئے اور عاشقان رسول کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجتن میلاد کمیٹی ،عاشقان مصطفی کمیٹی ،انجمن مصطفی کمیٹی کے سربراہوں کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی کے سی او بلال خان ،ٹی ایم او ظفر اقبال کھوکھر کو کئی بار ٹیلی فون پر آگاہ کیا لیکن ان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے شیر شاہ سوری روڈ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر اور جنازہ گاہ کے پا س سیوریج کے ابلتے گٹروں کا پانی ٹاؤن کمیٹی اور ٹی ایم او عملہ کی ناقص کارکردگی کا منہ چڑا رہا تھا۔ ضیانیازی، اکرام اللہ خان، سردارخان اور دیگر نے کہاکہ محرم میں لاکھوں روپے روٹ جلو س پر خرچ کیے جاتے ہیں اور ہمارے آقا دوجہاں محمد مصطفی ﷺ کے جشن ولادت پر صفائی کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی گئی ۔تمام میلاد کمیٹیوں نے ڈی سی او میانوالی سے اپیل کی ہے کہ ا سمیں شامل ٹی ایم او کے نااہل عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں سخت سز اد ی جائے ورنہ ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کمشنر سرگودھا اور لاہور تک بھی جانے سے گریز نہیں کریں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jp3llza
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *