محبت نام ہے جس کا
تحریر: مدیحہ نورین مہک، گجرات
محبت ایک پاکیزہ اور مقدس جذبہ ہے محبت ایک ایسا خوبصورت لفظ ہے جس کو ادا کرتے ہوئے لب بھی دو دفعہ آپس میں ملتے ہیں اور یہ لفظ ادا ہوتا ہے یہ دنیا اسی محبت کے سبب وجود میں آئی اور وہ محبت تھی اللہ تعالی کی پیارے نبی ؐ کے ساتھ۔اسی لیے اللہ تعالی نے فرمایا جس نے جس نبی ؐ کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی۔اس سے بڑی محبت کی اور کیا مثال ہو گی محبت کی کہ جس دنیا میں آج ہم اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں یہ اسی محبت کی وجہ سے بنی۔مگر آج کل محبت کے معنی بہت سے ہیں اور سب نے اپنی اپنی مرضی اور اپنی اپنی ضرورت کے مطابق محبت ک معانی نکال لیے ہیں اور محبت کے پاکیزہ اور پر خلوص جذبے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے جو تنہائی کا مارا ہوا ہے وہ اپنی تنہائی کو مٹانے کے لیے کسی سے رابطہ کرتا ہے اور اسے محبت کا نام دے دیتا ہے جس میں ہوس ہی ہوس ہے اور اپنے جذبات کی تسکین کے لیے کسی کے جس و جذبات کو ہوس کی نگاہوں سے دیکھتا ہے اور اپنے جذبات کی تسکین چاہتا ہے وہ اسے اپنے مطابق محبت کا نام دیتا ہے محبت کے نام پہ کسی کے اعتماد کو توڑنا اور اسے ہر صورت مات دینا اسکا مان ختم کرنا اور پھر اس کے سامنے پر خلوص اور خوشامدی بنے رہنا اس کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ اس کے خیر خواہ آپ ہی ہیں کچھ لوگوں کی نظر میں محبت ہے یہ۔جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے محبت تو ایک خاص جذبہ ہے اور جس کے لیے یہ جذبہ محسوس کیا جائے اس کی عزت اس کے احساسات کا بڑے اچھے طریقے سے خیال رکھا جاتا ہے۔جس محبت میں حیاء اور احساس کا نام تک نہ ہو وہ محبت ہے ہی نہیں بلکہ وہ وقتی اور غلط جذبہ ہے جو ہر دوسرے دن ہر دوسرے شخص کے لیے جاگ جاتا ہے محبت احساس کا نام ہے محبت تو یہ ہے کہ دوسروں کی خوشی اور کامیابی کے لیے تھوڑا سا دکھ آپ کے حصے میں آئے تو قبول کر لیں۔محبت تو یہ ہے کہ سامنے والے کے خاموش چہرے کو دیکھ کر اس کی پریشانی اور تکلیف کا ازالہ کرنے کی کوشش کرنا۔محبت ہر رشتے کے لیے لازم ہے اور ہر رشتہ محتاج ہے محبت کا کیونکہ جب تک محبت نہیں ہو گی رشتوں میں تب تک رشتے نبھانے اور سمجھے میں دقت ہو گی۔محبت کے نام پہ اپنی عصمت بے آبرو کرنے والے اس لفظ محبت سے ناآشنا ہیں محبت بغیر کسی لالچ اور فائدے کے کیے جانے والا معتبر جذبہ ہے محبت دوسرا نام ہے عزت کا عصمت کا
Leave a Reply