مجلس وحدت المسلمین ،سنی اتحاد کونسل ، شیعہ علماء کونسل اور انجمن تاجران اپروچ روڈ کی جیو کے خلاف احتجاجی ریلی

default_n
Print Friendly, PDF & Email

مجلس وحدت المسلمین ،سنی اتحاد کونسل ، شیعہ علماء کونسل اور انجمن تاجران اپروچ روڈ کی جیو کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں لاہور سرگودھا روڈ پر مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حضرت علامہ مولانا عمر زمان صدیق ،علامہ گلزار حسین فیاضی ،علامہ شوکت حقانی ،حبدار حسین اولکھ ،زوارحسین جعفری ،محمد ریاض محبوب،محمد اعظم شیخ ،سید تقی رضا شاہ بخاری سمیت معززین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی لاری اڈہ چوک سے شروع ہو کر لاہور سرگودھا روڈ گذرتی ہوئی گورنمنٹ چشت نگر سکول تک نکالی گئی بعد میں لاری اڈہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء اکرام نے کہا کہ اگر پوری امت مسلمہ ناموس رسالت پر یکجا ہوجائے تو ہمیں آج یہ ریلیاں اور احتجاج کرنے کی ضرورت پیش نہ ہوتی اور نہ ہی کوئی گستاخانہ مواد شائع کرنے کی جرات کرتا اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہم بلا تفریق ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر اپنی پاک فوج کے خلاف ہونے والے جھوٹے مغربی پراپیگنڈوں کو ناکام بنادیں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں اور وینا ملک اورجیو کے خلاف نعرے درج تھے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jtafme8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *