لوکل گورنمنٹ ، نادرا، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے حکام بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن کے اندراج کو یقینی بنائیں : ارشد وٹو

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( طاہر فرید سے)برتھ رجسٹریشن ہر بچے کا قانونی حق ہے ،بچوں کی برتھ رجسٹریشن کا اندارج وقت کا تقاضا ہے ، لوکل گورنمنٹ ، نادرا، میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے حکام بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن کے اندراج کو یقینی بنائیں ، بچوں کی برتھ رجسٹریشن کا اندارج ہونے بہت سارے مسائل از خود ختم ہو سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد وٹو نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برتھ رجسٹریشن کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر افضل بشیر مرزا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین ، سپروائزر نادرا چوہدری نبیل ،ظہیر احمد، میونسپل کمیٹی کے حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم بلوچ نے ٹیلی نار کے تعاون سے کلیانہ پائلٹ پراجیکٹ میں بچوں کی برتھ رجسٹریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بچوں کے اندارج کے سلسلہ میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ نکاں خوانوں اورسیکر ٹری یونین کونسل کو ٹریننگ اورڈیوائسز بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ آن لائن طریقہ کارکے زریعے بچوں کی تاریخ پیدائش کے اندراج کریں اور اس کا میونسپل کمیٹی اوریونین کونسل لیول پر ریکارڈ بھی مرتب کریں ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفےئر افضل بشیر مرزا نے کہا کہ بچوں کی برتھ رجسٹریشن کے سلسلہ میں سوشل ویلفےئر ڈیپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد وٹو نے کہا کہ تمام اداروں کے حکام باہمی ربط و رابطہ اور ایس او پی کے مطابق بچوں کی تاریخ پیدائش کے اندراج کویقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھیں ۔۔

Short URL: Generating...
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *