قو نصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم میں نوجوانوں کو شعور و آگہی فراہم کرنے کیلئے اہم تقریب کا اہتمام

تا رکین وطن نوجوانوں کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہونا لازم ہے ، قونصل جنرل سید احمد معروف ،کونسلر شفیق ،محمد سبطین رضا ، احمد نواز خان
تقریب میں نواز خان، میا ں عظمت فا روق ، سعید مغل ، اعجاز جتوئی ، انجم جرال ، رفعت مغل ، شہلا خان ، صائمہ ہارون اور دیگر کی بھی شرکت
برمنگھم (رپورٹ: ایس ایم عرفان طا ہر)قو نصلیٹ جنرل آف پاکستان میں نوجوانوں کو شعور و آگہی فراہم کرنے کے لیے ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف نے سرانجام دیے تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے اقوام متحدہ کے زیرانتظام آکسفورڈ یو نیورسٹی برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں سفیر پاکستان محمد سبطین رضا اور غازی احمد نواز سانحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے طالبعلم تھے ان کے علاوہ اس موقع پر سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، محمد نواز خان والد حارس نواز شہید و غازی احمد نواز ، میا ں عظمت فا روق وائس قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم ، محمد سعید مغل ایم بی ای ، محمد اعجاز جتوئی ، کو آرڈینیٹر وزیر اعظم آزاد کشمیر انجم جرال ، صا ئمہ ہا رون ، رفعت مغل ، شہلا خان، رباب اسلم ، سید عابد کاظمی ، سید علی رضا کا ظمی ، علی محسن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف نے کاکہاکہ نوجوان نسل کو تعلیم کو اپنا بنیا دی نصب العین بنانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے ہما رے بچوں کی ترجیحات میں تعلیم سرفہرست ہونا لا زم ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ذہن ہمیشہ مثبت سوچ اور فکر کو جنم دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم ہی حقیقی طور پر وہ ہتھیا ر ہے جو بے راہ روی گمراہی اور منفی سرگرمیو ں سے محفوظ بنا تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ والدین کو چا ہیے کہ ابتدائی عمر میں اپنے بچوں کا رشتہ تعلیم سے اسقدر مضبوط بنا دیں تاکہ وہ آگے چل کر اسے بوجھ محسوس نہ کریں اور معلومات حاصل کرنا اور مثبت اقدامات اٹھانا انکی زندگی کا وطیرہ بن جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے زریعہ سے نہ صرف انسان اچھے اخلاق کو اپنا تا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک آئیڈیل کردار بن کر ابھرتا ہے اور سبطین رضا کی طرح بین الا قوامی تنا ظر میں اپنے ملک و قوم اور اپنے والدین کا قد اونچا اور نام روشن کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے محمد سبطین رضا کا کہنا تھا کہ تا رکین وطن پاکستان کا قیمتی سرمائیہ ہیں جو کہ تمام مصائب اور مشکلا ت جھیلنے کے باوجود وطن عزیز کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لیے ہمہ وقت سوچتے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کاکہا کہ اگر ہم مثبت سوچ اور فکر لیکر محنت و مشقت کے ساتھ آگے بڑھیں تو تمام منفی خیالات اور تا ثر زائل کیا جا سکتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے با رے میں اچھا تا ثر اسی وقت پروان چڑھ سکتا ہے جب اوورسیز پاکستانی یہا ں خو شحال اور کامیاب پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ایک اچھے بر طانوی شہری ہو نے کا ثبوت دیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی انتہا پسندی شرانگیزی اور بد امنی کو علم کی روشنی سے ہی مات دی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر انسان ماضی کی تلخیوں کو نظر انداز کرتے ہو ئے حال اور مستقبل کو بہتر بنا نے کی سوچ بیدار کرے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ہے ۔ انہو ں نے کاکہا جواں سال نسل ہما رے آنے والے اچھے وقت کا سرمائیہ ہیں ان کو مایوسیوں اور محرمیوں سے محفوظ بنا کر کامیابیوں اور کامرانیوں کے راستے پر گامزن کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں بیرون ممالک رہتے ہو ئے اپنے وطن سے محبت اور وطنیت کا جذبہ بغیر کسی شرط کے نبھانا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ جو انسان اپنے حال پر دسترس حاصل کرلیتا ہے تو وہ درحقیقت اپنے ماضی اور مستقبل دونوں کو مسخر کرسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنے قائدین کی زندگیوں کو سامنے رکھتے ہو ئے ہر مشکل کا مقابلہ ڈھٹائی سے کرنا ہو گا تا کہ ہما را آنے والا مستقبل ہما رے حال اور ہما رے گزرے ہو ئے کل سے زیادہ بہتر ہو ۔ غازی احمد نواز نے کہاکہ دہشت و وحشت کو مات دینے کے لیے تعلیم کے ہتھیا ر سے خو د کو لیس کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ دنیا بھر میں جو دہشتگرد اور انتہا پسند موجودہیں ان کے بچوں اور بچیوں کو اگر تعلیم کے زیورسے آراستہ کردیا جا ئے تو آنے والے وقت میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جا ہلیت اور نا اہلی ہی کی وجہ سے تصادم اور لڑائی جھگڑے کی فضاء قائم ہوتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم کے حصول پر گامزن ہوکر ہی پر امن اور مہذب معاشرے جنم لیتے ہیں۔
Leave a Reply