فاروق آباد اور گردو و نواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

Print Friendly, PDF & Email

 فاروق آباد، سچا سودا، بھنڈور، مریدکے، بٹر، کجر، دولت پور، ایشرکے اور ڈیرہ نگاہ وغیرہ کے علاقوں میں ہر گھنٹہ کے بعد دو گھنٹہ بجلی نہیں ملتی۔ عوام سراپا احتجاج مرکزی انجمن آڑھتیاں، مرکزی انجمن اپروچ روڈ، پاکستان محمد پارٹی، نیشنل پریس کلب فاروق آباد اور فاروق آباد کی تمام مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا گیا ہے۔ شہریوں اور تمام تنظیموں اور پارٹیوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ فاروق آباد شہر اور دیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے۔ شیڈول کے بغیر اور مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سارا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ سکولوں، کالجوں اور اکیڈمیوں میں تقسیم کا سلسلہ رک گیا ہے جبکہ تمام کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

 1,509 total views,  2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/hdnj238
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *