ضلعی حکومت کی عدم توجہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایشرکے میں کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا۔

Print Friendly, PDF & Email

ضلعی حکومت کی عدم توجہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٰایشرکے میں کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا ، سینکڑوں بچیاں زیور تعلیم سے محروم، بہت ساری بچیاں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھر بیٹھ گئیں جبکہ متعدد بچیاں روزانہ 20کلومیٹر سفر کر کے سکول جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے نواحی گائوں ایشرکے میں نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کلاسز کا اجراء نہ ہو سکا ٹھیکیدار نے کام مکمل کر دیا ہے لیکن سکول کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود محکمہ تعلیم کو ہیڈ اوور نہیں کیا جس کی وجہ سے گائوں بھر کی بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہو رہی ہیں بہت سی بچیوں نے صرف اسی وجہ سے تعلیم کو مزید جاری رکھنا ترک کر دیا ہے جبکہ بہت سی بچیاں 20کلومیٹر کا سفر طے کر کے شہر پڑھنے کے لوئے جانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ان کا وقت اور پیسے کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اہلیانِ علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سکول میں کلاسز کا اجراء جلد شروع کروایا جائے۔

 1,351 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/js7ar4m
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *