پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے سبب دورۂ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ تھے۔ سیلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ سعد نسیم کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔ صہیب مقصود نے منگل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے ہی دن کلائی میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فریکچر کا پتہ چلا۔ واضح رہے کہ صہیب مقصود کی یہ تکلیف ورلڈ کپ سے پہلے کی تھی تاہم وہ فٹ قرار دیے جانے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔ ورلڈ کپ میں صہیب مقصود کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور وہ چھ اننگز میں صرف 153 رنز بناسکے تھے جس میں صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک نصف سنچری شامل تھی۔ صہیب مقصود کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سعد نسیم کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ سعد نسیم گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 اپریل تک جاری رہے گا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی۔
-
Like Our Facebook Page
Quran Radio
خبریں
- اللہ کے مہمانوں کے لئے رمضان راشن پیکج کی پر وقار تقریب کا انعقاد
- روزے کی حالت میں بھی صارفین اپنے ہی پیسے نکوالنے کے خوار
- تھانہ سٹی پولیس کی نااہلی، دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے ڈاکو نہ پکڑ سکی
- علاقہ ترگڑ میں رات سوتے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا
- آر پی او کا نئے تعمیر ہونے والے تھانہ جات اور مفت آٹا فراہمی مراکز کا دورہ
- مقامی صحافی کو لوٹنے والے ڈاکو تھانہ سٹی فاروق آباد پولیس کے ہتھے چڑ گئے
- فاروق آباد: خدمت خلق ہمارا اولین فریضہ ہے، سید ظہیر عالم شاہ
- گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محلہ حسین آباد بند کر دیا گیا، محکمہ کے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
یوم پاکستان سے متعلق فٹبال میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
- صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ بی-ایف-اے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ گئے
Fiction & Stories – افسانے و کہانیاں
Poetry – شاعری
کشمیر جل رہا ہے
Government Institutes Websites
Become Part of Our Team
Leave a Reply