شوبز فنکار بھی ’’یوم پاکستان‘‘ کی خوشیوں میں شریک

Print Friendly, PDF & Email

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر جہاں پوری قوم پاکستان کے رنگ میں رنگی نظر آرہی ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

ماہرہ خان
یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نہایت خوبصورت انداز میں پوری قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مشہور نظم ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ کے اشعار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائےاور پورے پاکستان کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ ان اشعار میں پاکستان سے محبت اورپاکستان کے لیے قربانی جذبہ بھرپور انداز میں جھلکتا ہے۔

اشعار کچھ یوں ہیں’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے، قدم قدم آباد تجھے
تیرا ہر اک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا، تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا‘‘

ماہرہ خان نے پہلی بارانگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ٹوئٹ کی۔

پاکستان شوبز کے صف اول کے اداکار شان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تمام ہم وطنوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی، انہوں نے دلوں کو گرمانے والا شعرپڑھا

’’رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں ہیں قائل

جو وطن کی خاطر نہ ٹپکے، پھر لہو کیاہے، پاکستان زندہ باد‘‘

نامور پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک سے محبت کے جذبے سے لبریز ملی نغمہ ’’جان دے دیں گے‘‘ریلیز کیاہے۔ اس ملی نغمے کے ذریعے انہوں نے پاکستان کے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5w4blx8
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *