شاہ رخ خان کا دو سالہ بیٹا فلم میں

گذشتہ کئی برسوں سے گوری خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ اشتہارات میں کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔شاہ رخ خان جب 26 سال کے تھے تب انھوں نے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا لیکن ان کے بیٹے ابرام ابھی دو سال کے بھی نہیں ہوئے ہیں اور وہ اپنا فلمی سفر شروع کر رہے ہیں۔ابرام ہندوو¿ں کے تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں نظر آئیں گے۔ان کے علاوہ شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی فلم میں خصوصی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے گوری خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ اشتہارات میں کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔شاہ رخ نے حال ہی میں ابرام کی تصویر ٹوئٹر پر ڈالی تھی۔فلم ہیپی نیو ایئر دیوالی کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہےبھارت کے انگریزی اخبار دا ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گوری خان نے کہا کہ وہ فلم میں شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی تھیں تو شاہ رخ اور فلم ہیپی نیو ایئر کی ہدایتکار فرح خان نے ابرام کو بھی ساتھ لے چلنے کی تجویز دی۔اور اس طرح بغیر کسی منصوبے کے ابرام نے فلموں میں ابتدائی قدم رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ ابرام کی پیدائش ذرا پیچیدہ تھی کیونکہ انھوں نے کرائے کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔
Short URL: http://tinyurl.com/hv2qdhb
QR Code: 
Leave a Reply