سیوریج کے ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات دالائیں گے :نو منتخب کونسلرز بالٹی گروپ
داؤدخیل(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی داؤدخیل کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں اپنا کردار اداکریں گے انشاء اللہ داؤدخیل کی عوام کودرپیش تمام بنیادی مسائل بالخصوص سیوریج کے ابلتے گٹروں سے عوام کو نجات دالائیں گے ان خیالات کا اظہار بالٹی گروپ کے نومنتخب کونسلروں سردار خان ،ظفر اللہ خان ،امیر خان ،شیر داد خان ،خالد خان اور وزیرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ داؤدخیل شہر اس وقت مسائلستان بن چکا ہے تقریبا ہر محلے میں سیوریج کے گٹر ابل رہے ہیں اور کئی محلوں کی گلیوں سے لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ان نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے واٹر سپلائی سکیم کی ایک موٹر خراب جبکہ ایک بور کئی سال سے بند پڑا ہے جبکہ اکلوتی واٹر سپلائی موٹر بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند پری ہے سینکڑوں گھر پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اگر چند روز میں داؤدخیل کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم بن چوک میں ٹی ایم او کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے اب تو حالت یہ ہے کہ اپنے عزیزوں کے جنازے بھی گاڑیوں پر رکھ کر لے جانے پر مجبور ہیں ڈی سی او میانوالی فوری ایکشن لے کرواٹرسپلائی اور سیوریج کا مسلہ حل کرا کے عوام کو عذاب سے نجات دلائی جائے ۔
Leave a Reply