سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکرحامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:محمد عمران ہاشمی

فاروق آباد کا اہم مذمتی اجلاس زیرِ صدارت محمد عمران ہاشمی صدر نیشنل پریس کلب منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین جاجی نذیر ہاشمی، سرپرست اعلی محمد لقمان ہاشمی، سرپرست ساجد علی ہاشمی، سنئیر نائب صدر مرزا ارشاد علی، رانا محمد ادریس، نائب صدر عبدالخالق ورک، بدر نسیم ہاشمی، عباد احمد خان، جنرل سیکرٹری سید تقی رضا بخاری، فنانس سیکرٹری شیخ ندیم، جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالغفور ذکی، سیکرٹری اطلاعات طاہر سہیل قلندری، ایگزیکٹو ممبر سپریم کونسل محمد امجد رانا صراف، میاں لیاقت علی، چوہدری غلام حیدر گجر، آصف محمود ونگڑ، رانا محمد عارف، ہارون الرشید، ظہیر احمد بھٹی، چوہدری عقیل احمد گجر، نذر مخدوم بھٹی، محمد اشتیاق قریشی، میاں شہزاد احمد، محمد علی ہاشمی اور لیگل ایڈوائزر عدیل احمد خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس ميں متفقہ طور پر قرار دادِ مذمت پاس کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ صدر نیشنل پریس کلب محمد عمران ہاشمی نے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ انہوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ آخر کب تک ہم اپنےپیاروں کی نعشوں کو اُٹھاتے رہیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمہ اور صحافیوں کے مال و جان کے تحفظ کے لئے مربوط نظام وضع کیا جائے۔
1,401 total views, 2 views today
Leave a Reply